کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
آرزو کرنے کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت زبیر کو تنہا دشمن کی خبر لانے کے لئے بھیجنا
حدیث نمبر
6765
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمَدِينِيِّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُنْکَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَدَبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ثُمَّ نَدَبَهُمْ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ثُمَّ نَدَبَهُمْ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ثَلَاثًا فَقَالَ لِکُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ قَالَ سُفْيَانُ حَفِظْتُهُ مِنْ ابْنِ الْمُنْکَدِرِ وَقَالَ لَهُ أَيُّوبُ يَا أَبَا بَکْرٍ حَدِّثْهُمْ عَنْ جَابِرٍ فَإِنَّ الْقَوْمَ يُعْجِبُهُمْ أَنْ تُحَدِّثَهُمْ عَنْ جَابِرٍ فَقَالَ فِي ذَلِکَ الْمَجْلِسِ سَمِعْتُ جَابِرًا فَتَابَعَ بَيْنَ أَحَادِيثَ سَمِعْتُ جَابِرًا قُلْتُ لِسُفْيَانَ فَإِنَّ الثَّوْرِيَّ يَقُولُ يَوْمَ قُرَيْظَةَ فَقَالَ کَذَا حَفِظْتُهُ مِنْهُ کَمَا أَنَّکَ جَالِسٌ يَوْمَ الْخَنْدَقِ قَالَ سُفْيَانُ هُوَ يَوْمٌ وَاحِدٌ وَتَبَسَّمَ سُفْيَانُ
علی بن عبد ﷲ ، سفیان ابن منکدر، حضرت جابر بن عبد ﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ خندق کے دن لوگوں کو پکارا تو حضرت زبیر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا آپ نے فرمایا کہ ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے، میرا حواری (مددگار) زبیر ہے، سفیان کا بیان ہے کہ میں نے اس کو ابن منکدر سے یاد کیا ہے اور ایوب نے ان سے کہا کہ اے ابوبکر تم لوگوں سے جابر کی حدیث بیان کرو اس لئے کہ لوگوں کو اچھا معلوم ہوتا ہے کہ تم جابر سے حدیث نقل کرو تو انہوں نے اسی مجلس میں یہ کہا کہ میں نے جابر سے سنا ہے علی بن عبد ﷲ کا بیان ہے کہ میں نے سفیان سے کہا (سفیان) ثوری جنگ قریظہ کے دن بیان کرتے تھے، تو انہوں نے کہا کہ میں نے یوم خندق کا لفظ اسی طرح یاد کیا ہے، جس طرح کہ تم بیٹھے ہوئے ہو، سفیان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ایک ہی ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment