کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ وہی اللہ ہرچیز کا پیدا کرنے والا درست کرنے والا اور صورتیں بنانے والا ہے۔
حدیث نمبر
6909
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ سَمِعَ يَحْيَی بْنَ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ وَسُلَيْمَانُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ يَهُودِيًّا جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّ اللَّهَ يُمْسِکُ السَّمَوَاتِ عَلَی إِصْبَعٍ وَالْأَرَضِينَ عَلَی إِصْبَعٍ وَالْجِبَالَ عَلَی إِصْبَعٍ وَالشَّجَرَ عَلَی إِصْبَعٍ وَالْخَلَائِقَ عَلَی إِصْبَعٍ ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْمَلِکُ فَضَحِکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ثُمَّ قَرَأَ وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ قَالَ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ وَزَادَ فِيهِ فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فَضَحِکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعَجُّبًا وَتَصْدِيقًا لَهُ
مسدد، یحیی بن سعید، سفیان، منصور و سلیمان، ابراہیم، عبیدہ، حضرت عبدﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک یہودی آنحضرت کی خدمت میں حاضر ہوا کہنے لگا اے محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم! ﷲ تعالی آسمانوں کو ایک انگلی پر اور زمینوں کو ایک انگلی پر اور پہاڑوں کو ایک انگلی پر اٹھائے گا، تو فرمائے گا کہ میں بادشاہ ہوں، تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہنس پڑے، یہاں تک کہ آپ کے دندان مبارک کھل گئے پھر آپ نے آیت ﴿وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ﴾ یعنی ﷲ کا قدر اسطرح نہ کیا جیسے اس کا حق ہے) ، تلاوت فرمائی- یحییٰ بن سعید نے کہا کہ اس میں فضیل بن عیاض نے منصور سے، انہوں نے ابراہیم سے، انہوں نے عبیدہ سے، انہوں نے حضرت عبدﷲ سے نقل کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم متعجب ہو کر اور اسکی تصدیق کرتے ہوئے ہنس پڑے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment