کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ ہم نے اسی طرح تم کو بیچ کی امت بنایا۔
حدیث نمبر
6849
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجَائُ بِنُوحٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُقَالُ لَهُ هَلْ بَلَّغْتَ فَيَقُولُ نَعَمْ يَا رَبِّ فَتُسْأَلُ أُمَّتُهُ هَلْ بَلَّغَکُمْ فَيَقُولُونَ مَا جَائَنَا مِنْ نَذِيرٍ فَيَقُولُ مَنْ شُهُودُکَ فَيَقُولُ مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ فَيُجَائُ بِکُمْ فَتَشْهَدُونَ ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَذَلِکَ جَعَلْنَاکُمْ أُمَّةً وَسَطًا قَالَ عَدْلًا لِتَکُونُوا شُهَدَائَ عَلَی النَّاسِ وَيَکُونَ الرَّسُولُ عَلَيْکُمْ شَهِيدًا وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَوْنٍ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا
اسحاق بن منصور، ابواسامہ، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ نوح قیامت کے دن لائے جائیں گے تو ان سے کہا جائے گا کہ تم نے (حکم الہی) پہنچا دیا وہ کہیں گے کہ ہاں، اے پروردگار، پھر ان کی امت سے پوچھا جائے گا کہ انہوں نے تمہارے پاس میرے احکام پہنچا دئیے تھے تو وہ کہیں گے کہ ہمارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا، ﷲ فرمائے گا کہ تمہارا گواہ کون ہے، وہ کہیں گے کہ محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی امت، چناچہ تم لوگ لائے جاؤ گے، اور گواہی دو گے پھر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے آیت، ﴿وَکَذَلِکَ جَعَلْنَاکُمْ أُمَّةً وَسَطًا قَالَ عَدْلًا لِتَکُونُوا شُهَدَائَ عَلَی النَّاسِ﴾، تلاوت فرمائی، وسط سے مراد درمیانی ہے، جعفر بن عون نے بواسطہ اعمش، ابوصالح، حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کے متابعت حدیث روایت کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment