کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جوسائل کے سمجھنے کے لئے اصل معلوم کواصل ظاہر سے تشبیہ دے جس کا حکم اللہ تعالی نے بیان کردیا ہے۔
حدیث نمبر
6817
حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ وَإِنِّي أَنْکَرْتُهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ لَکَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَمَا أَلْوَانُهَا قَالَ حُمْرٌ قَالَ هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ قَالَ إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا قَالَ فَأَنَّی تُرَی ذَلِکَ جَائَهَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عِرْقٌ نَزَعَهَا قَالَ وَلَعَلَّ هَذَا عِرْقٌ نَزَعَهُ وَلَمْ يُرَخِّصْ لَهُ فِي الِانْتِفَائِ مِنْهُ
اصبغ بن فرج، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا کہ میری بیوی کو سیاہ بچہ پیدا ہوا ہے، اور میں اس کے اپنے بیٹے ہونے سے انکار ہوں، تو اس سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تیرے پاس اونٹ ہیں، اس نے جواب دیا جی ہاں- آپ نے پوچھا کہ اس کا کیا رنگ ہے، اس نے کہا سرخ، آپ نے فرمایا کہ کیا ان میں سے کوئی بھورا بھی ہے، اس نے کہا جی ہاں، ان میں سے کچھ بھورے بھی ہیں آپ نے فرمایا کہ پھر تو کیا خیال کرتا ہے وہ کہاں سے پیدا ہوئے اس نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کسی رگ نے ان کو نکالا ہو گا تو آپ نے فرمایا کہ پھر اسی طرح، اس کو بھی کسی رگ نے نکالا ہو گا، اوراس کو اپنے بچے سے انکار کرنے کی اجازت نہ دی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment