Sunday, December 5, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1125


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
مردوں کیلئے نماز میں سبحان ﷲ اور الحمد ﷲ کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1125
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْلِحُ بَيْنَ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفِ بْنِ الْحَارِثِ وَحَانَتْ الصَّلَاةُ فَجَائَ بِلَالٌ أَبَا بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقَالَ حُبِسَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَؤُمُّ النَّاسَ قَالَ نَعَمْ إِنْ شِئْتُمْ فَأَقَامَ بِلَالٌ الصَّلَاةَ فَتَقَدَّمَ أَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَصَلَّی فَجَائَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي فِي الصُّفُوفِ يَشُقُّهَا شَقًّا حَتَّی قَامَ فِي الصَّفِّ الْأَوَّلِ فَأَخَذَ النَّاسُ بِالتَّصْفِيحِ قَالَ سَهْلٌ هَلْ تَدْرُونَ مَا التَّصْفِيحُ هُوَ التَّصْفِيقُ وَکَانَ أَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَا يَلْتَفِتُ فِي صَلَاتِهِ فَلَمَّا أَکْثَرُوا الْتَفَتَ فَإِذَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّفِّ فَأَشَارَ إِلَيْهِ مَکَانَکَ فَرَفَعَ أَبُو بَکْرٍ يَدَيْهِ فَحَمِدَ اللَّهَ ثُمَّ رَجَعَ الْقَهْقَرَی وَرَائَهُ وَتَقَدَّمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّی
عبد ﷲ بن مسلمہ، عبدالعزیز بن ابی حازم اپنے والد سے اور وہ سہل رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم بنی عمرو بن عوف سے صلح کی گفتگو کرنے نکلے اور نماز کا وقت آگیا- تو بلال رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس آئے اور کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم روک لئے گئے ہیں، اس لئے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کی امامت کیجئے انہوں نے کہا کہ اگر تم چاہتے ہو تو اقامت کہو، چناچہ بلال نے تکبیر کہی اور ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ آگے بڑھے اور نماز پڑھانی شروع کی، تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم صفوں کو چیرتے ہوئے آئے یہاں تک کہ پہلی صف میں پہنچ گئے تو لوگوں نے تصفیح کرنی شروع کی، سہل نے کہا تم جانتے ہو کہ تصفیح کیا ہے؟ وہ تالی بجانا ہے، ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اپنی نماز میں اس کی طرف متوجہ نہ ہوئے لیکن جب لوگوں نے بہت زیادہ تالی بجانا شروع کیا تو مڑے اور دیکھا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پہلی صف میں ہیں اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اشارہ کیا کہ اپنی جگہ پر رہو تو ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور ﷲ کی تعریف بیان کی اور پیچھے لوٹ گئے اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھے اور نماز پڑھائی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment