کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنازوں کا بیان
باب
جب صرف ایسا کفن ملے جس سے سر یا دونوں پاؤں چھپ سکیں۔
حدیث نمبر
1198
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا شَقِيقٌ حَدَّثَنَا خَبَّابٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ هَاجَرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَلْتَمِسُ وَجْهَ اللَّهِ فَوَقَعَ أَجْرُنَا عَلَی اللَّهِ فَمِنَّا مَنْ مَاتَ لَمْ يَأْکُلْ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ فَهُوَ يَهْدِبُهَا قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ فَلَمْ نَجِدْ مَا نُکَفِّنُهُ إِلَّا بُرْدَةً إِذَا غَطَّيْنَا بِهَا رَأْسَهُ خَرَجَتْ رِجْلَاهُ وَإِذَا غَطَّيْنَا رِجْلَيْهِ خَرَجَ رَأْسُهُ فَأَمَرَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُغَطِّيَ رَأْسَهُ وَأَنْ نَجْعَلَ عَلَی رِجْلَيْهِ مِنْ الْإِذْخِرِ
عمر بن حفص بن غیاث، حفص بن غیاث، اعمش، شفیق، خباب رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم لوگوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت کی، اس سے مقصد صرف ﷲ کی رضا تھی ہمارا اجر ﷲ کے ذمہ واجب ہوگیا، ہم میں سے بعض لوگ ایسی حالت میں مرے کہ اجر کا کوئی حصہ نہ کھا سکے، انہی میں مصعب بن عمیر رضی ﷲ عنہ تھے اور ہم میں کتنے لوگ وہ ہیں جن کے لئے اس کا پھل پک گیا اور کھاتے ہیں، مصعب بن عمیر رضی ﷲ عنہ جنگ احد کے دن شہید ہوئے تو ہمیں ان کے کفن کے لئے صرف ایک ایسی چادر ملی کہ ان کے سر کو ڈھانپا جاتا تو دونوں پاؤں کھل جاتے اور جب دونوں پاؤں چھپاتے تو ان کا سر کھل جاتا نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ان کے سر کو چھپائیں اور وہ دونوں پاؤں پر اذخر (گھاس) ڈال دیں۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment