کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
دائیں ہاتھ سے صدقہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1336
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمْ اللَّهُ تَعَالَی فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ إِمَامٌ عَدْلٌ وَشَابٌّ نَشَأَ فِي عِبَادَةِ اللَّهِ وَرَجُلٌ قَلْبُهُ مُعَلَّقٌ فِي الْمَسَاجِدِ وَرَجُلَانِ تَحَابَّا فِي اللَّهِ اجْتَمَعَا عَلَيْهِ وَتَفَرَّقَا عَلَيْهِ وَرَجُلٌ دَعَتْهُ امْرَأَةٌ ذَاتُ مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ فَقَالَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَخْفَاهَا حَتَّی لَا تَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا تُنْفِقُ يَمِينُهُ وَرَجُلٌ ذَکَرَ اللَّهَ خَالِيًا فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ
مسدد، یحیی، عبیدﷲ ، حبیب بن عبدالرحمن، حفص بن عاصم، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سات آدمی ہیں کہ ﷲ تعالی ان کو اپنے سایہ میں لے گا، جب اس کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا- امام عادل، جوان جس کی نشوونما ﷲ ہی کی عبادت ہی میں ہوئی ہو، وہ مرد جس کا دل مسجد سے لگا ہو- وہ دو مرد جنہوں نے ﷲ ہی کے لئے ایک دوسرے سے محبت کی ہو، اور اس پر قائم رہے ہوں- اور اسی کے لئے جدا ہوئے ہوں- وہ مرد جس کو منصب والی اور حسین عورت نے (برائی کے لئے) بلایا اور اس مرد نے کہا کہ میں ﷲ تعالی سے ڈرتا ہوں- وہ شخص جس نے صدقہ کیا اور اس کو اس طرح چھپایا کہ اس کا بایاں ہاتھ نہ جانتا ہو کہ دایاں ہاتھ کیا دے رہا ہے- اور وہ مرد جس نے تنہائی میں ﷲ کو یاد کیا اور اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment