کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
پھل توڑتے وقت کجھور کی زکوٰۃ لینے کا بیان۔
حدیث نمبر
1394
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْتَی بِالتَّمْرِ عِنْدَ صِرَامِ النَّخْلِ فَيَجِيئُ هَذَا بِتَمْرِهِ وَهَذَا مِنْ تَمْرِهِ حَتَّی يَصِيرَ عِنْدَهُ کَوْمًا مِنْ تَمْرٍ فَجَعَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَلْعَبَانِ بِذَلِکَ التَّمْرِ فَأَخَذَ أَحَدُهُمَا تَمْرَةً فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْرَجَهَا مِنْ فِيهِ فَقَالَ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ آلَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَأْکُلُونَ الصَّدَقَةَ
عمر بن محمد بن احسن اسدی، محمد بن حسن اسدی، ابراہیم بن طہمان، محمدبن زیاد حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس کجھور کے کٹنے کے وقت کجھور کا پھل لایا جاتا، کبھی یہ شخص اپنی کجھور لے کر آتا اور کبھی دوسرا شخص اپنی کجھور لے کر آتا، یہاں تک کہ کجھور کا ڈھیر لگ جاتا، حسن اور حسین ان کجھوروں سے کھیلنے لگے اور ان میں سے ایک نے کجھور لی اور اپنے منہ میں ڈال لی، تو جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے دیکھا تو کجھور ان کے منہ سے نکال لی اور فرمایا کہ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ آل محمد صلی ﷲ علیہ وسلم صدقہ نہیں کھاتے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment