کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
شام ہونے کے بعد کوئی شخص رمی کرے یا بھول کر یا ناواقفیت میں ذبح کرنے سے پہلے سر منڈالے۔
حدیث نمبر
1624
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ يَوْمَ النَّحْرِ بِمِنًی فَيَقُولُ لَا حَرَجَ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ قَالَ اذْبَحْ وَلَا حَرَجَ وَقَالَ رَمَيْتُ بَعْدَ مَا أَمْسَيْتُ فَقَالَ لَا حَرَجَ
علی بن عبدﷲ ، یزید بن زریع، خالد، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے منیٰ میں نحر کے دن پوچھا جاتا، تو آپ نے فرمایا کہ کوئی حرج نہیں، آپ سے ایک شخص نے پوچھا کہ میں نے ذبح کر نے سے پہلے سرمنڈا لیا، تو آپ نے فرمایا ذبح کرنا کوئی حرج نہیں اور اس نے کہا کہ میں نے شام ہونے کے بعد رمی کی، تو آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment