کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
محصب کی رات یا اس کے علاوہ کسی اور وقت میں عمرہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1665
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُوَافِينَ لِهِلَالِ ذِي الْحَجَّةِ فَقَالَ لَنَا مَنْ أَحَبَّ مِنْکُمْ أَنْ يُهِلَّ بِالْحَجِّ فَلْيُهِلَّ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلْيُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلَوْلَا أَنِّي أَهْدَيْتُ لَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ قَالَتْ فَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ وَکُنْتُ مِمَّنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ فَأَظَلَّنِي يَوْمُ عَرَفَةَ وَأَنَا حَائِضٌ فَشَکَوْتُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ارْفُضِي عُمْرَتَکِ وَانْقُضِي رَأْسَکِ وَامْتَشِطِي وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ فَلَمَّا کَانَ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ أَرْسَلَ مَعِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ إِلَی التَّنْعِيمِ فَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ مَکَانَ عُمْرَتِي
محمد بن سلام، ابومعاویہ، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ہم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ اس وقت نکلے کہ ذوالحجہ کا چاند نکل آیا تھا، آپ نے فرمایا کہ جو شخص حج کا احرام باندھنا چاہے تو باندھ لے اور جوشخص عمرہ کا احرام باندھنا چاہے تو باندھ لے، اگر میں قربانی کا جانور ساتھ لاتا تو عمرے کا احرام باندھتا، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کا بیان ہے کہ ہم میں سے بعض نے عمرہ کا احرام اور بعض نے حج کا احرام باندھا اور میں عمرہ کا احرام باندھنے والوں میں سے تھی، پھر عرفہ کا دن آ گیا اور میں حالت حیض میں تھی تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے میں نے اس کی شکایت کی، آپ نے فرمایا کہ اپنا عمرہ چھوڑ دے اپنا سر کھول دے اور کنگھی کرلے اور حج کا احرام باندھ، جب محصب کی رات آئی تو میرے ساتھ عبدالرحمن کو تنعیم کی طرف بھیجا میں نے اپنے اس عمرہ کے بدلہ میں عمرے کا احرام باندھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment