کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
بیت المقدس کی مسجد کا بیان۔
حدیث نمبر
1120
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ سَمِعْتُ قَزَعَةَ مَوْلَی زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُحَدِّثُ بِأَرْبَعٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْجَبْنَنِي وَآنَقْنَنِي قَالَ لَا تُسَافِرْ الْمَرْأَةُ يَوْمَيْنِ إِلَّا مَعَهَا زَوْجُهَا أَوْ ذُو مَحْرَمٍ وَلَا صَوْمَ فِي يَوْمَيْنِ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَی وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاتَيْنِ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّی تَغْرُبَ وَلَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَی ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ الْأَقْصَی وَمَسْجِدِي
ابوالولید، شعبہ، عبدالملک، قزعہ زیاد کے زاد کردہ غلام بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے چار باتیں بیان کرتے ہوئے سنا جو مجھ کو بہت اچھی اور خوشگوار معلوم ہوئیں، فرمایا عورت دو دن کا سفر نہ کرے مگر اس حال میں کہ اس کے ساتھ اس کا شوہر یا ایسا رشتہ دار ہو جس سے نکاح حرام ہے اور نہ عیدالفطر اور عیدالضحی کے دن روزہ رکھے اور نہ نماز پڑھے دو نمازوں کے بعد، ایک فجر کے بعد جب تک کہ آفتاب طلوع نہ ہوجائے اور عصر کے بعد جب تک کہ آفتاب غروب نہ ہوجائے اور نہ سوا تین مسجدوں کے کسی مسجد کی طرف سامان سفر باندھے، مسجد حرام، مسجد اقصی اور میری مسجد-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment