Sunday, December 5, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1134


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
اگر نماز کی حالت میں کسی کا جانور بھاگ جائے
حدیث نمبر
1134
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا الْأَزْرَقُ بْنُ قَيْسٍ قَالَ کُنَّا بِالْأَهْوَازِ نُقَاتِلُ الْحَرُورِيَّةَ فَبَيْنَا أَنَا عَلَی جُرُفِ نَهَرٍ إِذَا رَجُلٌ يُصَلِّي وَإِذَا لِجَامُ دَابَّتِهِ بِيَدِهِ فَجَعَلَتْ الدَّابَّةُ تُنَازِعُهُ وَجَعَلَ يَتْبَعُهَا قَالَ شُعْبَةُ هُوَ أَبُو بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيُّ فَجَعَلَ رَجُلٌ مِنْ الْخَوَارِجِ يَقُولُ اللَّهُمَّ افْعَلْ بِهَذَا الشَّيْخِ فَلَمَّا انْصَرَفَ الشَّيْخُ قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ قَوْلَکُمْ وَإِنِّي غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّ غَزَوَاتٍ أَوْ سَبْعَ غَزَوَاتٍ وَثَمَانِيَ وَشَهِدْتُ تَيْسِيرَهُ وَإِنِّي إِنْ کُنْتُ أَنْ أُرَاجِعَ مَعَ دَابَّتِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَدَعَهَا تَرْجِعُ إِلَی مَأْلَفِهَا فَيَشُقُّ عَلَيَّ
آ دم، شعبہ، ارزق بن قیس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم اہواز میں تھے- خارجیوں سے جنگ کر رہے تھے، ہم لوگ ایک نہر کے کنارے پر تھے، ایک مرد (کو دیکھا) نماز پڑھ رہا تھا اور اس کی سواری کی لگام اس کی ہاتھ میں تھی اور سواری اس سے جھگڑ رہی تھی (یعنی بدکتی تھی) اور یہ اس کے پیچھے جاتا تھا- شعبہ نے بیان کیا کہ وہ شخص ابوبرزہ اسلمی تھے، خارجیوں میں سے ایک شخص کہنے لگا- اے ﷲ اس بڈھے کا برا ہو، جب وہ ضعیف شخص نماز سے فارغ ہوئے تو کہا میں نے تمہاری بات سنی اور میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چھ یا سات یا آٹھ غزوات میں شرکت کی ہے اور میں نے آپکی سہولت پسندی کو دیکھا میں اپنے جانور کے ساتھ واپس ہوتا تو بہتر یہ تھا اس سے کہ میں اس کو چھوڑ دیتا اور وہ اپنے اصطبل کی طرف لوٹ جاتا اور میرے لئے واپسی دشوار ہوتی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment