Sunday, December 5, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1140


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
نماز میں سلام کا جواب نہ دے۔
حدیث نمبر
1140
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا کَثِيرُ بْنُ شِنْظِيرٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ لَهُ فَانْطَلَقْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ وَقَدْ قَضَيْتُهَا فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ فَوَقَعَ فِي قَلْبِي مَا اللَّهُ أَعْلَمُ بِهِ فَقُلْتُ فِي نَفْسِي لَعَلَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ عَلَيَّ أَنِّي أَبْطَأْتُ عَلَيْهِ ثُمَّ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ فَوَقَعَ فِي قَلْبِي أَشَدُّ مِنْ الْمَرَّةِ الْأُولَی ثُمَّ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَرَدَّ عَلَيَّ فَقَالَ إِنَّمَا مَنَعَنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْکَ أَنِّي کُنْتُ أُصَلِّي وَکَانَ عَلَی رَاحِلَتِهِ مُتَوَجِّهًا إِلَی غَيْرِ الْقِبْلَةِ
ابومعمر، عبدالوارث، کثیر بن شنظیر، عطاء بن ابی رباح، جابربن عبدﷲ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ایک ضرورت سے بھیجا میں چلا، پھر لوٹا اس حال میں آپ کی ضرورت پوری کرچکا تھا پھر میں نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو سلام کیا لیکن آپ نے جواب نہیں دیا، میرے دل میں خطرات پیدا ہوئے کہ اس کو ﷲ ہی جانتا ہے، میں نے اپنے جی میں کہا کہ شاید رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مجھ سے ناراض ہوگئے اس لئے کہ میں آپ کے پاس دیر سے آیا ہوں، پھرمیں نے سلام کیا، لیکن آپ نے جواب نہیں دیا، میرے دل میں پہلی دفعہ سے زیادہ خطرہ پیدا ہوا پھرمیں نے آپ کوسلام کیا، تو آپ نے مجھ کو جواب دیا اور فرمایا کہ مجھے جواب دینے سے اس امر نے روکا کہ میں نماز پڑھ رہا تھا اور آپ اپنی سواری پر غیر قبلہ کی طرف منہ کئے ہوئے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment