Sunday, December 5, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1145


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
نماز میں کسی چیز کے سوچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1145
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ الْأَعْرَجِ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُذِّنَ بِالصَّلَاةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ لَهُ ضُرَاطٌ حَتَّی لَا يَسْمَعَ التَّأْذِينَ فَإِذَا سَکَتَ الْمُؤَذِّنُ أَقْبَلَ فَإِذَا ثُوِّبَ أَدْبَرَ فَإِذَا سَکَتَ أَقْبَلَ فَلَا يَزَالُ بِالْمَرْئِ يَقُولُ لَهُ اذْکُرْ مَا لَمْ يَکُنْ يَذْکُرُ حَتَّی لَا يَدْرِيَ کَمْ صَلَّی قَالَ أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِذَا فَعَلَ أَحَدُکُمْ ذَلِکَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ قَاعِدٌ وَسَمِعَهُ أَبُو سَلَمَةَ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
یحیی بن بکیر، لیث، جعفر، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب نماز کی اذان کہی جاتی ہے تو شیطان گوز مارتا ہوا بھاگتا ہے، یہاں تک کہ اذان کی آواز نہ سنے جب مؤذن خاموش ہوجاتا ہے تو واپس ہوجاتا ہے جب تکبیر کہی جاتی ہے تو بھاگتا ہے جب مکبر خاموش ہوجاتا ہے تو پھر آتا ہے اور آدمی سے کہتا ہے کہ فلاں بات یاد کر جو اسے یاد نہیں آتا تھا یہاں تک وہ (نماز ی) نہیں جانتا کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے کہا کہ جب تم میں سے کوئی شخص ایسا کرے تو وہ سجدے کرلے اس حال میں بیٹھا ہو اور اس کو ابوسلمہ نے ابوہریرہ سے سنا ہے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment