کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
حضرت حسن رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور حسین رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر
3473
حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أُتِيَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ بِرَأْسِ الْحُسَيْنِ عَلَيْهِ السَّلَام فَجُعِلَ فِي طَسْتٍ فَجَعَلَ يَنْکُتُ وَقَالَ فِي حُسْنِهِ شَيْئًا فَقَالَ أَنَسٌ کَانَ أَشْبَهَهُمْ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ مَخْضُوبًا بِالْوَسْمَةِ
محمد بن حسین بن ابراہیم حسین بن محمد جریر محمد حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب عبیداللہ بن زیاد کے پاس حضرت حسین رضی ﷲ عنہ کا سر مبارک لایا گیا اور طشت میں رکھا گیا تو ابن زیاد (ان کی آنکھ اور ناک میں مارنے لگا اور آپ کی خوبصورتی میں اعتراض کیا تو حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا آپ سب سے زیادہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے مشابہ تھے اور اس وقت حضرت حسین رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے سر اور داڑھی میں وسمہ کا خضاب کیا ہوا تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment