کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو اپنی نمازوں میں الٹے پاؤں پھرے۔
حدیث نمبر
1129
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ يُونُسُ قَالَ الزُّهْرِيُّ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ الْمُسْلِمِينَ بَيْنَا هُمْ فِي الْفَجْرِ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَأَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُصَلِّي بِهِمْ فَفَجِئَهُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ کَشَفَ سِتْرَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَنَظَرَ إِلَيْهِمْ وَهُمْ صُفُوفٌ فَتَبَسَّمَ يَضْحَکُ فَنَکَصَ أَبُو بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَی عَقِبَيْهِ وَظَنَّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ أَنْ يَخْرُجَ إِلَی الصَّلَاةِ وَهَمَّ الْمُسْلِمُونَ أَنْ يَفْتَتِنُوا فِي صَلَاتِهِمْ فَرَحًا بِالنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَأَوْهُ فَأَشَارَ بِيَدِهِ أَنْ أَتِمُّوا ثُمَّ دَخَلَ الْحُجْرَةَ وَأَرْخَی السِّتْرَ وَتُوُفِّيَ ذَلِکَ الْيَوْمَ
بشیر بن محمد، عبدﷲ ، یونس، زہری، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ دو شنبہ کے دن فجر کے وقت مسلمان نماز میں مشغول تھے اور ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ انہیں نماز پڑھا رہے تھے، اچانک نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ان کے سامنے آگئے- حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے حجرے کا پردہ اٹھایا، اور ان کی طرف دیکھا کہ لوگ صف بستہ ہیں اور آپ مسکرا کر ہنسنے لگے، ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے مڑے اور گمان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نماز کیلئے نکلنا چاہتے ہیں اور مسلمانوں نے ارادہ کیا کہ اپنی نماز توڑ دیں جب نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو لوگوں نے خوش ہو کر دیکھا آپ نے اپنے ہاتھوں سے اشارہ کیا کہ نماز پوری کرو پھرحجرہ میں داخل ہوئے اور پردہ چھوڑ دیا اور اسی دن وفات پائی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment