کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
صدقہ اسی صورت میں جائز ہے کہ اس کی مالداری قائم رہے۔
حدیث نمبر
1340
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنْ الْيَدِ السُّفْلَی وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ وَخَيْرُ الصَّدَقَةِ عَنْ ظَهْرِ غِنًی وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللَّهُ وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ وَعَنْ وُهَيْبٍ قَالَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا
موسی بن اسمعیل، وہیب، ہشام، عروہ، حکیم بن حزام نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور (صدقہ) شروع کر ان لوگوں سے جو تیری نگرانی میں ہوں اور بہتر صدقہ وہ ہے جو ان لوگوں پر کیا جائے جن کا ذمہ دار ہے اور جو شخص سوال سے بچنا چاہتا ہے، تو ﷲ تعالی اسے بچالیتا ہے اور جو شخص بے پروائی چاہے، تو ﷲ اسے بے پرواہ بنا دیتا ہے- اور وہیب نے بسند ہشام، عروہ، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے اس کو روایت کرتے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment