کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو صدقہ دینے میں عجلت کو پسند کرتا ہے۔
حدیث نمبر
1342
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ قَالَ صَلَّی بِنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ فَأَسْرَعَ ثُمَّ دَخَلَ الْبَيْتَ فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ خَرَجَ فَقُلْتُ أَوْ قِيلَ لَهُ فَقَالَ کُنْتُ خَلَّفْتُ فِي الْبَيْتِ تِبْرًا مِنْ الصَّدَقَةِ فَکَرِهْتُ أَنْ أُبَيِّتَهُ فَقَسَمْتُهُ
ابوعاصم، عمروبن سعید، ابن ابی ملیکہ، عقبہ بن حارث بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھائی پھر جلدی روانہ ہوگئے گھر میں داخل ہوئے اور تھوڑی دیر بعد باہر نکلے تو میں نے یا کسی اور نے آپ سے پوچھا، تو آپ نے فرمایا کہ میں گھر میں مال صدقہ سے ایک ٹکڑا سونے کا چھوڑ آیا تھا میں نے ناپسند کیا کہ اس کی موجودگی میں رات گزاروں اس لئے میں نے اسے تقسیم کردیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment