کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
صدقہ پر رغبت دلانے اور اس کی سفارش کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1343
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَدِيٌّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عِيدٍ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ لَمْ يُصَلِّ قَبْلُ وَلَا بَعْدُ ثُمَّ مَالَ عَلَی النِّسَائِ وَمَعَهُ بِلَالٌ فَوَعَظَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ أَنْ يَتَصَدَّقْنَ فَجَعَلَتْ الْمَرْأَةُ تُلْقِي الْقُلْبَ وَالْخُرْصَ
مسلم، شعبہ، عدی، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا نبی صلی ﷲ علیہ وسلم عید کے دن نکلے اور دو رکعت اس طرح نماز پڑھی کہ نہ اس سے پہلے اور نہ اس کے بعد نماز پڑھی پھر آپ عورتوں کی طرف متوجہ ہوئے اور بلال رضی ﷲ عنہ آپ کیساتھ تھے چناچہ آپ نے عورتوں کو نصیحت کی اور انہیں حکم دیا کہ خیرات کریں تو عورتیں اپنی بالیاں اور کنگن پھینکنے لگیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment