Sunday, January 2, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1936


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ادھار خریدنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1936
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ ح حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ أَبُو الْيَسَعِ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ مَشَی إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخُبْزِ شَعِيرٍ وَإِهَالَةٍ سَنِخَةٍ وَلَقَدْ رَهَنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِرْعًا لَهُ بِالْمَدِينَةِ عِنْدَ يَهُودِيٍّ وَأَخَذَ مِنْهُ شَعِيرًا لِأَهْلِهِ وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ مَا أَمْسَی عِنْدَ آلِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعُ بُرٍّ وَلَا صَاعُ حَبٍّ وَإِنَّ عِنْدَهُ لَتِسْعَ نِسْوَةٍ
مسلم، ہشام، قتادہ، انس رضی ﷲ عنہ، ح، محمد بن عبدﷲ بن حوشب، اسباط ابوالیسع، بصری، ہشام دستوائی قتادہ حضرت انس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس جو کی روٹی اور بد بو دار چربی لے گئے اور اس وقت نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے مدینہ میں ایک یہودی کے پاس گروی رکھ دی تھی اور اس سے اپنے گھر والوں کے لئے جو لئے تھے اور میں نے آپ کو فرماتے ہوئے سنا تھا کہ آل محمد کے پاس ایک صاع گیہوں یا ایک صاع اناج کسی شام نہیں رہا حالانکہ آپ کی نو بیویاں تھیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment