کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3338
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ تَغْلِبَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بَيْنَ يَدَيْ السَّاعَةِ تُقَاتِلُونَ قَوْمًا يَنْتَعِلُونَ الشَّعَرَ وَتُقَاتِلُونَ قَوْمًا کَأَنَّ وُجُوهَهُمْ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ
سلیمان بن حرب حریر بن حازم حسن حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن تغلب سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے سنا ہے- آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے قیامت سے پہلے تم ایسی قوم سے جنگ کرو گے جن کی جوتیاں بال دار ہوں گی اور ایسی قوم سے بھی لڑو گے جن کے چہرے گویا تہ بتہ (چمڑے کی) ڈھالیں ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment