کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3367
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُدْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ إِنَّ لَنَا أَبْنَائً مِثْلَهُ فَقَالَ إِنَّهُ مِنْ حَيْثُ تَعْلَمُ فَسَأَلَ عُمَرُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ إِذَا جَائَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ فَقَالَ أَجَلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْلَمَهُ إِيَّاهُ قَالَ مَا أَعْلَمُ مِنْهَا إِلَّا مَا تَعْلَمُ
محمد بن عرعرہ، شعبہ، ابی بشر سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب مجھے اپنے پاس بٹھلایا کرتے تھے حضرت عبدالرحمن بن عوف نے ان سے کہا ہمارے لڑکے ان کے برابر ہیں اور آپ انکو ہم پر ترجیح دیتے ہیں تو حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا یہ صاحب علم وفضل ہیں پھر ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے حضرت عمر نے ایک آیت کا مطلب پوچھا (إِذَا جَائَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ ) تو انہوں نے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو انکی وفات سے اس میں مطلع کیا ہے- حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا جو تم جانتے ہو میں بھی اس کا مطلب یہی سمجھتا ہوں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment