کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اس باب میں کوئی عنوان نہیں
حدیث نمبر
3403
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَائَ لَمْ يَنْظُرْ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ إِنَّ أَحَدَ شِقَّيْ ثَوْبِي يَسْتَرْخِي إِلَّا أَنْ أَتَعَاهَدَ ذَلِکَ مِنْهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّکَ لَسْتَ تَصْنَعُ ذَلِکَ خُيَلَائَ قَالَ مُوسَی فَقُلْتُ لِسَالِمٍ أَذَکَرَ عَبْدُ اللَّهِ مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ قَالَ لَمْ أَسْمَعْهُ ذَکَرَ إِلَّا ثَوْبَهُ
محمد بن مقاتل عبد ﷲ موسیٰ بن عقبہ سالم بن عبد ﷲ حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص تکبر سے اپنے کپڑے کو لٹکائے گا قیامت کے دن خداوند تعالیٰ اس پر رحمت کی نظر سے نہ دیکھےگا ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے کہا میرے کپڑے کا ایک کونہ لٹک جاتا ہے ہاں میں اس کی نگہداشت رکھوں تو خیر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک تم تکبر نہیں کرتے موسیٰ کہتے ہیں کہ میں نے سالم سے دریافت کیا کیا حضرت عبد ﷲ نے من (جرازارہ) کے لفظ کہے ہیں؟ انہوں نے کہا میں نے تو (ثوبۃ) کے لفظ سے سنے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment