Sunday, April 17, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:888,Total no:3424


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
قرشی عدوی ابوحفص حضرت عمر بن خطاب کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر
3424
حدثنا يحي بن قزعة حدثنا ابراهيم بن سعد عن ابيه عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال قال النبي صلی الله عليه وسلم لقد کان فيما کان قبلکم من الامم ناس محدثون فان يک في امتي احد فانه عمر زاد زکريا بن ابي زائدة عن سعد عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال قال النبي صلی الله عليه وسلم قد کان فيمن قبلکم من بيي اسرائيل رجال يکلمون من غير ان يکونوا انبيائ فان يک في امتي منهم احد فعمر قال ابن عباس من نبي ولا محدث
یحییٰ بن قزعہ ابراہیم بن سعد سعد ابوسلمہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تم سے پہلی امتوں میں کچھ لوگ محدث ہوا کرتے تھے اگر میری امت میں کوئی محدث (ملہم) ہوا تو وہ عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ہو گا زکریا ابن ابی زائدہ سعد ابی سلمہ حضرت ابوہریرہ کی دوسری روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تم سے بیشتر بنی اسرائیل میں کچھ لوگ ایسے ہوتے تھے کہ ان سے (ﷲ تعالیٰ کی جانب سے) باتیں کی جاتی تھیں بغیر اس کے کہ وہ نبی ہوں پس اگر میری امت میں ایسا کوئی ہو گا تو عمر ہو گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment