Sunday, April 17, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:904,Total no:3440


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
حضرت ابوالحسن علی بن ابی طالب قرشی ہاشمی کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر
3440
حدثنی محمد بن بشار حدثنا غندر حدثنا شعبہ عن الحکم سمعت ابن ابی لیلی قال حدثنا علی ان فاطمہ علیھا السلام شکت ماتلقی من اثر الرحا فاتی النبی صلی اللہ علیہ وسلم سبی فانطلقت فلم تجدہ فوجدت عائشۃ فاخبرتھا فلما جاء النبی صلی اللہ علیہ وسلم اخبرتہ عائشہ بمجیء فاطمۃ فجاء النبی صلی اللہ علیہ وسلم الینا وقد اخذنا مضاجعنا فذھبت لاقوم فقال علی مکانکما فقعد بیننا حتی وجدت برد قدمیہ علی صدری وقال:الا اعلکما خیرا مما سالتمانی اذا اخذتما مضاجعکما تکبرا اربعا وثلثین وتسبحا ثلثا وثلاثین وتحمدا ثلثلۃ وثلاثین فھو خیرلکما من خادم۔
محمد غندر شعبہ حکم ابن ابی لیلیٰ حضرت علی رضی ﷲ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے چکی پیسنے کی وجہ سے جو تکلیف پہنچتی تھی اس کی رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے شکایت کی اور جب رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی آئے تو حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا آپ کے پاس گئیں تو انہون نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو نہ پایا حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کو پایا اور ان سے اپنے آنے کی وجہ بیان کی جب آپ تشریف لائے تو حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے آپ سے آنے کی وجہ بیان کی رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے جب کہ ہم اپنے بستر پر لیٹ چکے تھے میں نے اٹھنا چاہا تو آپ نے فرمایا تم دونوں اپنی جگہ رہو اور آپ ہم دونوں کے درمیان بیٹھ گئے میں نے آپ کے پیروں کی ٹھنڈک اپنے سینہ پر محسوس کی آپ نے فرمایا میں تم کو ایک ایسی بات سکھاتا ہوں جو تمہاری طلب کردہ چیز سے بدرجہا بہتر ہے جب تم سونے کے لئے اپنے بستر پر جایا کرو تو چونتیس مرتبہ ﷲ اکبر کہو اور تینتیس مرتبہ سبحان ﷲ اور تینتیس مرتبہ الحمد للہ کہو یہ تمہارے لئے خادم سے بہتر ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment