کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اس باب کا کوئی عنوان نہیں
حدیث نمبر
3464
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حَدَّثَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ يَأْخُذُهُ وَالْحَسَنَ فَيَقُولُ اللَّهُمَّ أَحِبَّهُمَا فَإِنِّي أُحِبُّهُمَا وَقَالَ نُعَيْمٌ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي مَوْلًی لِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ الْحَجَّاجَ بْنَ أَيْمَنَ بْنِ أُمِّ أَيْمَنَ وَکَانَ أَيْمَنُ بْنُ أُمِّ أَيْمَنَ أَخَا أُسَامَةَ لِأُمِّهِ وَهُوَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَرَآهُ ابْنُ عُمَرَ لَمْ يُتِمَّ رُکُوعَهُ وَلَا سُجُودَهُ فَقَالَ أَعِدْ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ و حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ نَمِرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ مَوْلَی أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ بَيْنَمَا هُوَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ إِذْ دَخَلَ الْحَجَّاجُ بْنُ أَيْمَنَ فَلَمْ يُتِمَّ رُکُوعَهُ وَلَا سُجُودَهُ فَقَالَ أَعِدْ فَلَمَّا وَلَّی قَالَ لِي ابْنُ عُمَرَ مَنْ هَذَا قُلْتُ الْحَجَّاجُ بْنُ أَيْمَنَ بْنِ أُمِّ أَيْمَنَ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لَوْ رَأَی هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَحَبَّهُ فَذَکَرَ حُبَّهُ وَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّ أَيْمَنَ قَالَ و حَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِي عَنْ سُلَيْمَانَ وَکَانَتْ حَاضِنَةَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
موسیٰ بن اسمٰعیل معتمر ابومعتمر ابوعثمان اسامہ بن زید رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم ان کو (یعنی اسامہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ) اور حسن کو گود میں لیتے اور فرماتے اے خدا میں دونوں سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان سے محبت کر (نیز) نعیم ابن المبارک معمر زہری اسامہ بن زید کے مولی سے منقول ہے کہ حجاج بن ایمن بن ام ایمن جو اسامہ کے اخیافی بھائی تھے اور ایک انصاری تھے حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے دیکھا کہ وہ رکوع اور سجدہ پورا نہیں کرتے تھے تو حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے ان سے کہا کہ تم اپنی نماز کا اعادہ کرو ایک دوسری روایت میں اسامہ بن زید کے مولیٰ حرملہ سے منقول ہے کہ وہ حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے ساتھ بیٹھے تھے اتنے میں حجاج بن ایمن نے آ کر نماز پڑھی اور رکوع سجود پوری طرح ادا نہیں کیے تو حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تم نماز کا اعادہ کرو پھر جب وہ لوٹے تو حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ یہ کون ہے میں نے کہا حجاج بن ایمن بن ام ایمن تو انہوں نے فرمایا اگر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اس کو دیکھتے تو یقینا اس کو دوست رکھتے پھر انہوں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کی محبت کے واقعات ام ایمن کی اولاد سے بیان کئے ابوعبد ﷲ کہتے ہیں میرے بعض دوستوں نے روایت میں یہ الفاظ زیادہ کئے ہیں کہ ام ایمن رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی گود کھلائی تھیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment