Sunday, April 17, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:935,Total no:3471


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
حضرت حسن رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور حسین رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر
3471
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی عَنْ الْحَسَنِ سَمِعَ أَبَا بَکْرَةَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْمِنْبَرِ وَالْحَسَنُ إِلَی جَنْبِهِ يَنْظُرُ إِلَی النَّاسِ مَرَّةً وَإِلَيْهِ مَرَّةً وَيَقُولُ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ وَلَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يُصْلِحَ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ مِنْ الْمُسْلِمِينَ
صدقہ ابن عیینہ ابوموسیٰ حسن حضرت ابوبکرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو اس حال میں منبر پر دیکھا ہے کہ حضرت حسن آپ کے پہلو میں تھے کبھی آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے تھے اور کبھی حضرت حسن رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی جانب اور فرماتے جاتے تھے میرا یہ بیٹا سردار ہے اور شاید ﷲ تعالیٰ اس کے ذریعہ مسلمانوں کے دو فریقوں کے درمیان صلح کرا دے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment