کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3320
حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَائٍ وَهُوَ بِالزَّوْرَائِ فَوَضَعَ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ فَجَعَلَ الْمَائُ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ فَتَوَضَّأَ الْقَوْمُ قَالَ قَتَادَةُ قُلْتُ لِأَنَسٍ کَمْ کُنْتُمْ قَالَ ثَلَاثَ مِائَةٍ أَوْ زُهَائَ ثَلَاثِ مِائَةٍ
محمد ابوعدی سعید قتادہ حضرت انس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس پانی کا ایک برتن لایا گیا (اس وقت) آپ صلی ﷲ علیہ وسلم (مدینہ کے بازار کے نزدیک) مقام زوراء میں تشریف فرما تھے اس برتن میں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ رکھ دیا اور پانی آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی انگلیوں سے ابلنے لگا جس سے تمام لوگوں نے وضو کر لیا قتادہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں میں نے حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا کہ تم لوگ کس قدر تھے انہوں نے کہا تین سو یا تین سو کے قریب-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
Saturday, April 16, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment