Saturday, April 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:779, Total Hadith no: 3315

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف کا بیان
حدیث نمبر
3315
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ قَالَ سَمِعْتُ عَوْنَ بْنَ أَبِي جُحَيْفَةَ ذَکَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ دُفِعْتُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْأَبْطَحِ فِي قُبَّةٍ کَانَ بِالْهَاجِرَةِ خَرَجَ بِلَالٌ فَنَادَی بِالصَّلَاةِ ثُمَّ دَخَلَ فَأَخْرَجَ فَضْلَ وَضُوئِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَقَعَ النَّاسُ عَلَيْهِ يَأْخُذُونَ مِنْهُ ثُمَّ دَخَلَ فَأَخْرَجَ الْعَنَزَةَ وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِ سَاقَيْهِ فَرَکَزَ الْعَنَزَةَ ثُمَّ صَلَّی الظُّهْرَ رَکْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَکْعَتَيْنِ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ الْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ
حسن محمد مالک بن مغول عون حضرت ابوجحیفہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں اتفاق سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچا دوپہر کا وقت تھا اس وقت آپ ابطح میں خیمہ کے اندر تھے بلال باہر نکلے اذان کہی- پھر انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے وضو کا بچا ہوا پانی نکالا لوگ اس پر ٹوٹ پڑے اس کے بعد بلال رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اندر جا کر نیزہ نکال لائے اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے گویا میں اب بھی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی پنڈلی کی چمک دیکھ رہا ہوں پھر بلال رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے نیزہ گاڑ دیا اس کے بعد آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی دو رکعتیں اور عصر کی دو رکعتیں پڑھیں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے گدھے اور عورتیں گزر رہی تھیں (اس کی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ پرواہ نہیں کی) -


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment