کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
یزفون یعنی تیز چلنے کا بیان
حدیث نمبر
3128
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ أَبِي بَکْرٍ أَخْبَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ قَوْمَکِ لَمَّا بَنَوْا الْکَعْبَةَ اقْتَصَرُوا عَنْ قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَرُدُّهَا عَلَی قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ لَوْلَا حِدْثَانُ قَوْمِکِ بِالْکُفْرِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ لَئِنْ کَانَتْ عَائِشَةُ سَمِعَتْ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أُرَی أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرَکَ اسْتِلَامَ الرُّکْنَيْنِ اللَّذَيْنِ يَلِيَانِ الْحِجْرَ إِلَّا أَنَّ الْبَيْتَ لَمْ يُتَمَّمْ عَلَی قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ
عبد ﷲ بن یوسف مالک ابن شہاب سالم بن عبد ﷲ ابن ابوبکر عبد ﷲ بن عمر حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا زوجہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (اے عائشہ) کیا تم نہیں دیکھتی ہو کہ تمہاری قوم نے کعبہ کی تعمیر کی تو انہوں نے ابراہیم کی بنیاد سے کم تعمیر کیا میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ! آپ صلی ﷲ علیہ وسلم اسے بنیاد ابراہیمی پر کیوں نہیں کر دیتے تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر تمہاری قوم کا زمانہ کفر سے قریب نہ ہوتا (تو میں ایسا کر دیتا) عبد ﷲ بن عمر نے کہا کہ اگر حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے یہ حدیث (درحقیقت) رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم حطیم کے قریب دونوں رکنوں کو اس وجہ سے نہیں چھووا کہ کعبہ بنیاد ابراہیمی پر پورا نہیں بنایا گیا اور اسمٰعیل علیہ السلام نے عبد ﷲ بن محمد بن ابوبکر کہا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment