Saturday, April 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:729, Total Hadith no: 3265


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلم غفار مزینہ جہینہ اور اشجع کے تذکروں کا بیان
حدیث نمبر
3265
حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا بَايَعَکَ سُرَّاقُ الْحَجِيجِ مِنْ أَسْلَمَ وَغِفَارَ وَمُزَيْنَةَ وَأَحْسِبُهُ وَجُهَيْنَةَ ابْنُ أَبِي يَعْقُوبَ شَکَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَأَيْتَ إِنْ کَانَ أَسْلَمُ وَغِفَارُ وَمُزَيْنَةُ وَأَحْسِبُهُ وَجُهَيْنَةُ خَيْرًا مِنْ بَنِي تَمِيمٍ وَبَنِي عَامِرٍ وَأَسَدٍ وَغَطَفَانَ خَابُوا وَخَسِرُوا قَالَ نَعَمْ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُمْ لَخَيْرٌ مِنْهُمْ
محمد بن بشار غندر شعبہ محمد بن ابویعقوب عبدالرحمن بن ابی بکرہ حضرت ابوبکرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اقرع بن حابس نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ سراق الحجیج جو اسلم کے قبیلہ سے ہے اور غفار مزینہ جہینہ نے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی ہے تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم جانتے ہو؟ اسلم مزینہ اور جہینہ یہ سب بنی تمیم بنی عامر اور غطفان نا کام اور نامراد سے بہتر ہیں- اقرع بن حابس نے عرض کیا جی ہاں! آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ اسلم و غفار وغیرہ بنی تمیم وغیرہ سے بہت اچھے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment