کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3333
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي حَفْصُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ کَانَ الْمَسْجِدُ مَسْقُوفًا عَلَی جُذُوعٍ مِنْ نَخْلٍ فَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَطَبَ يَقُومُ إِلَی جِذْعٍ مِنْهَا فَلَمَّا صُنِعَ لَهُ الْمِنْبَرُ وَکَانَ عَلَيْهِ فَسَمِعْنَا لِذَلِکَ الْجِذْعِ صَوْتًا کَصَوْتِ الْعِشَارِ حَتَّی جَائَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهَا فَسَکَنَتْ
اسمٰعیل سلیمان یحییٰ حفص حضرت انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن عبد ﷲ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ (ابتداء میں) مسجد (نبوی) میں کھجور کی شاخوں سے بنی ہوئی تھی رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم جب خطبہ پڑھتے تو کھجور کے ایک ستون سے سہارا لگا لیتے تھے- جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے لئے منبر بنایا گیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس پر جلوہ افروز ہوئے- اس کی وجہ سے ہم نے اس کھجور کے ستون سے ایک آواز سنی مثل اونٹنی کی آواز کے چناچہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے دست مبارک اس پر رکھا تو وہ چپ ہوا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment