کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
بزرگی اور فخر کی باتوں کے بیان میں۔
حدیث نمبر
3244
حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا کُلَيْبٌ حَدَّثَتْنِي رَبِيبَةُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَظُنُّهَا زَيْنَبَ قَالَتْ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ وَقُلْتُ لَهَا أَخْبِرِينِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِمَّنْ کَانَ مِنْ مُضَرَ کَانَ قَالَتْ فَمِمَّنْ کَانَ إِلَّا مِنْ مُضَرَ کَانَ مِنْ وَلَدِ النَّضْرِ بْنِ کِنَانَةَ
موسیٰ عبدالواحد کلیب بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ربیبہ نے کہا اور میرا خیال ہے کہ ان کا نام زینب تھا وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے دباء حنتم نقیر اور مزفت کے استعمال سے منع فرمایا ہے اور میں نے ان سے پوچھا کہ مجھے یہ بتلائیے کہ نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مضر (قبیلہ) میں سے تھے (یا کسی اور قبیلہ سے) انہوں نے جواب دیا کہ آپ مضر ہی (کے قبیلہ) میں سے تھے جو نضر بن کنانہ کی اولاد سے ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment