Saturday, April 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:770, Total Hadith no: 3306


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف کا بیان
حدیث نمبر
3306
حدثنا يحيی ابن بکير ثنا الليث عن يونس عن ابن شهاب احبرني عبيد الله بن عبد الله عن ابن عباس ان رسول الله صلی الله عليه وسلم کان يسد لشعره وکان المشرکون يفرقون روؤسهم وکان اهل الکتاب يسدلون روؤسهم وکان رسول الله صلی الله عليه وسلم يحب موافقة اهل الکتاب فيما لم يؤمر فيه بشئ ثم فرق رسول الله صلی الله عليه وسلم راسه
یحییٰ لیث یونس ابن شہاب عبید ﷲ حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنے بال یوں ہی چھوڑے رکھتے تھے اور مشرکین اپنے سروں کے بالوں کے دو حصہ کر دیتے تھے اور اہل کتاب اپنے بال یونہی چھوڑے رکھتے تھے اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ان باتوں میں جن میں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی حکم نہیں دیا جاتا تھا اہل کتاب کی موافقت کو پسند کرتے تھے اس کے بعد رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سر کے بالوں کے دو حصے کر دیئے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment