کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
حوض کا بیان۔
حدیث نمبر
6146
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَمَا أَنَا أَسِيرُ فِي الْجَنَّةِ إِذَا أَنَا بِنَهَرٍ حَافَتَاهُ قِبَابُ الدُّرِّ الْمُجَوَّفِ قُلْتُ مَا هَذَا يَا جِبْرِيلُ قَالَ هَذَا الْکَوْثَرُ الَّذِي أَعْطَاکَ رَبُّکَ فَإِذَا طِينُهُ أَوْ طِيبُهُ مِسْکٌ أَذْفَرُ شَکَّ هُدْبَةُ
ابوالولید، ہمام، قتادہ، حضرت انس نبی صلی ﷲ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ میں جنت میں سیر کر رہا تھا تو ایک نہر کے پاس پہنچا جس کے دونوں طرف کھوکھلے موتیوں کے گنبد بنے ہوئے ہیں میں نے پوچھا کہ اے جبریل یہ کیا ہے انہوں نے کہا یہی حوض کوثر ہے جوآپ کے رب نے آپ کوعطاء کیا ہے اس کی مٹی یاخوشبو مشک کی تھی، ہدبہ کو شک ہوا (کہ آپ نے طین یاطیب میں سے کونسا لفظ فرمایا)
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment