Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1469,TotalNo:6120


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
جنت اور دوزخ کی صفت کا بیان۔
حدیث نمبر
6120
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ أَسَدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی يَقُولُ لِأَهْلِ الْجَنَّةِ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ فَيَقُولُونَ لَبَّيْکَ رَبَّنَا وَسَعْدَيْکَ فَيَقُولُ هَلْ رَضِيتُمْ فَيَقُولُونَ وَمَا لَنَا لَا نَرْضَی وَقَدْ أَعْطَيْتَنَا مَا لَمْ تُعْطِ أَحَدًا مِنْ خَلْقِکَ فَيَقُولُ أَنَا أُعْطِيکُمْ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ قَالُوا يَا رَبِّ وَأَيُّ شَيْئٍ أَفْضَلُ مِنْ ذَلِکَ فَيَقُولُ أُحِلُّ عَلَيْکُمْ رِضْوَانِي فَلَا أَسْخَطُ عَلَيْکُمْ بَعْدَهُ أَبَدًا
معا ذ بن اسد، عبد ﷲ بن انس، زید بن اسلم، عطار بنیسار، ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ تعالی فرمائے گا کہ اے جنت والوں وہ لوگ عرض کریں گے، اے پروردگار لبیک و سعد یک، پھر ﷲ تعالی فرمائے گا کیا تم لوگ خوش ہو، وہ لوگ کہیں گے ہم کیوں نہ راضی ہوں کہ جب تو نے وہ چیز عطاء کی ہے جو اپنے مخلوق میں سے کسی کو نہیں دی ﷲ تعالی ٰ فرمائے گا کہ تمہیں اس سے بہتر چیز عطاء کروں گا وہ لوگ پوچھیں گے اے رب اس سے بہتر کیا چیز ہے! ﷲ تعا لیٰ فرمائے گا میں تم پر اپنی رضا نازل کروں گا اس کے بعد میں تم پر کبھی ناراض نہ ہوں گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment