Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1858


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
آخر مہینہ میں روزے رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1858
حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ عَنْ غَيْلَانَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سَأَلَهُ أَوْ سَأَلَ رَجُلًا وَعِمْرَانُ يَسْمَعُ فَقَالَ يَا أَبَا فُلَانٍ أَمَا صُمْتَ سَرَرَ هَذَا الشَّهْرِ قَالَ أَظُنُّهُ قَالَ يَعْنِي رَمَضَانَ قَالَ الرَّجُلُ لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَإِذَا أَفْطَرْتَ فَصُمْ يَوْمَيْنِ لَمْ يَقُلْ الصَّلْتُ أَظُنُّهُ يَعْنِي رَمَضَانَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَقَالَ ثَابِتٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عِمْرَانَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سَرَرِ شَعْبَانَ
صلت بن محمد، مہدی، غیلان، ح، ابوالنعمان، مہدی بن میمون، غیلان بن جریر، مطرف، عمران بن حصین رضی ﷲ عنہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں- آپ نے عمران سے پوچھا یا کسی اور سے، جس کو عمران سن رہے تھے- آپ نے فرمایا اے ابوفلاں کیا تو نے اس مہینہ کے آخر میں روزے نہیں رکھے؟ ابوالنعمان کا بیان ہے کہ میرے خیال میں آپ کا مقصد رمضان تھا- اس شخص نے عرض کیا نہیں یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم آپ نے فرمایا جب تو افطار کرے تو دو دن روزہ رکھ، صلت نے یہ نہیں کہا کہ اس سے آپ کامقصد رمضان تھا اور ابوعبدﷲ (بخاری) نے کہا کہ ثابت نے مطرف سے انہوں نے عمران سے انہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے من سرر شعبان کا لفظ روایت کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment