کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
جمعہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان
حدیث نمبر
1861
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَهِيَ صَائِمَةٌ فَقَالَ أَصُمْتِ أَمْسِ قَالَتْ لَا قَالَ تُرِيدِينَ أَنْ تَصُومِي غَدًا قَالَتْ لَا قَالَ فَأَفْطِرِي وَقَالَ حَمَّادُ بْنُ الْجَعْدِ سَمِعَ قَتَادَةَ حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ أَنَّ جُوَيْرِيَةَ حَدَّثَتْهُ فَأَمَرَهَا فَأَفْطَرَتْ
مسدد، یحیی، شعبہ، ح، محمد، غندر، شیبہ، قتادہ، ابوایوب، جویریہ بنت حارث سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم جویریہ رضی ﷲ عنہ کے پاس جمعہ کے دن تشریف لائے اور وہ روزہ سے تھیں- آپ نے فرمایا کہ کل تم نے روزہ رکھا تھا، انہوں نے کہا نہیں- آپ نے پوچھا کیا کل روزہ رکھنے کا ارادہ ہے؟ انہوں نے جواب نہیں آپ نے فرمایا پھر افطار کر لو، اور حماد بن جعد نے بیان کیا کہ انہوں نے قتادہ سے سنا کہ ان سے ابوایوب نے بیان کیا- جویریہ نے بیان کیا کہ آپ نے ان کو روزہ کھولنے کا حکم دیا تو انہوں نے افطار کر لیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment