کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
کیا روزے کے لئے کوئی دن مخصوص کرسکتا ہے؟
حدیث نمبر
1862
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا هَلْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْتَصُّ مِنْ الْأَيَّامِ شَيْئًا قَالَتْ لَا کَانَ عَمَلُهُ دِيمَةً وَأَيُّکُمْ يُطِيقُ مَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُطِيقُ
مسدد، یحیی، سفیان، منصور، ابراہیم، علقمہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے پوچھا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کسی دن کو روزہ کے لئے مخصوص کرتے تھے- انہوں نے جواب دیا آپ کے عمل میں مداومت ہوتی تھی اور تم میں سے کوئی شخص رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے برابر طاقت رکھتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment