Sunday, January 2, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1930


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
تجارت کے لئے نکلنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1930
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّ أَبَا مُوسَی الْأَشْعَرِيَّ اسْتَأْذَنَ عَلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَلَمْ يُؤْذَنْ لَهُ وَکَأَنَّهُ کَانَ مَشْغُولًا فَرَجَعَ أَبُو مُوسَی فَفَرَغَ عُمَرُ فَقَالَ أَلَمْ أَسْمَعْ صَوْتَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ ائْذَنُوا لَهُ قِيلَ قَدْ رَجَعَ فَدَعَاهُ فَقَالَ کُنَّا نُؤْمَرُ بِذَلِکَ فَقَالَ تَأْتِينِي عَلَی ذَلِکَ بِالْبَيِّنَةِ فَانْطَلَقَ إِلَی مَجْلِسِ الْأَنْصَارِ فَسَأَلَهُمْ فَقَالُوا لَا يَشْهَدُ لَکَ عَلَی هَذَا إِلَّا أَصْغَرُنَا أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ فَذَهَبَ بِأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فَقَالَ عُمَرُ أَخَفِيَ هَذَا عَلَيَّ مِنْ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلْهَانِي الصَّفْقُ بِالْأَسْوَاقِ يَعْنِي الْخُرُوجَ إِلَی تِجَارَةٍ
محمد بن سلام، مخلد بن یزید، ابن جریج، عطاء، عبید بن عمیر سے روایت کرتے ہیں کہ ابوموسی اشعری نے حضرت عمر بن خطاب رضی ﷲ عنہ سے داخلہ کی اجازت چاہی انہوں اجازت نہ ملی، شاید حضرت عمر رضی ﷲ عنہ مشغول تھے، اور ابوموسی واپس ہو گئے، جب حضرت عمر فارغ ہوئے تو فرمایا کہ میں نے عبدﷲ بن قیس کی آواز نہ سنی تھی انہیں اجازت دو تو کہا گیا کہ واپس چلے گئے حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے انہیں بلوایا تو کہا ہمیں اس بات کا حکم دیا جاتا تھا، حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے فرمایا کہ تم اس پر گواہ پیش کرو گے وہ انصار کی مجلس میں گئے اور ان لوگوں سے پوچھا تو ان لوگوں نے کہا اس کی گواہی تو ہم میں سے سب سے چھوٹا ابوسعید خدری رضی ﷲ عنہ بھی دے سکتا ہے، چناچہ ابوسعید خدری کو ساتھ لے گئے تو حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے فرمایا کہ مجھ پر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کا حکم پوشیدہ رہا مجھ کو بازاروں میں خرید و فروخت یعنی تجارت کے لئے نکلنے نے اس حکم سے غافل کر دیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment