Sunday, January 2, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1931


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
 (اللہ تعالی کا قول) اور جب تجارت یا کھیل کی طرف دیکھتے تو اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔
حدیث نمبر
1931
حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَقْبَلَتْ عِيرٌ وَنَحْنُ نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ فَانْفَضَّ النَّاسُ إِلَّا اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَکُوکَ قَائِمًا
محمد، محمد بن فضیل، حصین، سالم بن ابی جعد، جابر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ اونٹ کا ایک قافلہ آیا اور ہم نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھ رہے تھے، سوائے بارہ آدمیوں کے سب لوگ اس کی طرف دوڑ پڑے اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ جب وہ تجارت یا کھیل کی کسی چیز کو دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا چھوڑ دیتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment