کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3359
حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُخْتَارٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَی أَعْرَابِيٍّ يَعُودُهُ قَالَ وَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ عَلَی مَرِيضٍ يَعُودُهُ قَالَ لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَائَ اللَّهُ فَقَالَ لَهُ لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَائَ اللَّهُ قَالَ قُلْتُ طَهُورٌ کَلَّا بَلْ هِيَ حُمَّی تَفُورُ أَوْ تَثُورُ عَلَی شَيْخٍ کَبِيرٍ تُزِيرُهُ الْقُبُورَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَعَمْ إِذًا
معلیٰ بن اسد عبدالعزیز بن مختار خالد عکرمہ حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ (ایک دن) رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وسلم عیادت کرنے کے لئے ایک اعرابی کے پاس تشریف لے گئے اور جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کسی کی عیادت کو جاتے تو فرماتے خدا نے چاہا تو یہ اچھا ہو جائے گا اور اس کے گناہ دہل گئے- چناچہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے بھی کہا (لا باس طہور ان شاء ﷲ تعالیٰ) اگر خدا نے چاہا تو کچھ حرج نہیں- گناہ کی معافی کا سبب ہے، اور اعرابی نے کہا آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم (طہور) کہتے ہیں ہرگز طہور نہیں بلکہ یہ تو ایک مارنے والا بخار ہے جو مجھ بوڑھے کو قبر تک پہنچا دے گا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں اب یہی ہو گا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment