Saturday, April 16, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:837,Total no:3373


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3373
حَدَّثَنِا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَأَيْتُ النَّاسَ مُجْتَمِعِينَ فِي صَعِيدٍ فَقَامَ أَبُو بَکْرٍ فَنَزَعَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ وَفِي بَعْضِ نَزْعِهِ ضَعْفٌ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ ثُمَّ أَخَذَهَا عُمَرُ فَاسْتَحَالَتْ بِيَدِهِ غَرْبًا فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا فِي النَّاسِ يَفْرِي فَرِيَّهُ حَتَّی ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ وَقَالَ هَمَّامٌ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَعَ أَبُو بَکْرٍ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ
عبدالرحمن بن شیبہ، عبدالرحمن بن المغیرہ، مغیرہ، موسی بن عقبہ، سالم بن عبد ﷲ ، حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے سوتے میں لوگوں کو ایک ٹیلہ پر دیکھا ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اٹھے اور ایک یا دو ڈول پانی کھینچا ان کے ڈول کھینچنے میں سستی اور کمزوری پائی جاتی تھی- خداتعالی (انکی سستی اور کمزوری) معاف فرمائے، پھر وہ ڈول حضرت عمر نے لے لیا تو انکے ہاتھ میں وہ ڈول چرس بن گیا میں نے لوگوں میں کسی ایسے مضبوط اور طاقتور شخص نہیں دیکھا جو عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کیطرح زور کیساتھ پانی کھینچتا ہو، انہوں نے اتنا پانی کھینچا کہ سب لوگ سیراب ہو گئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment