کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف کا بیان
حدیث نمبر
3292
حَدَّثَنا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ عَلَيْهِمَا السَّلَام يُشْبِهُهُ قُلْتُ لِأَبِي جُحَيْفَةَ صِفْهُ لِي قَالَ کَانَ أَبْيَضَ قَدْ شَمِطَ وَأَمَرَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثَ عَشْرَةَ قَلُوصًا قَالَ فَقُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ نَقْبِضَهَا
عمرو بن علی ابن فضیل اسمعیل بن ابی خالد حضرت ابوجحیفہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے حضرت حسن رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن علی آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے مشابہ تھے (اسمٰعیل) کہتے ہیں میں نے ابوجحیفہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے کہا آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی مجھ سے صفت بیان کیجئے تو انہوں نے بیان کیا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سفید رنگ کے تھے آپ کے بال ادھ پکے ہو گئے تھے اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو تیرہ اونٹنیاں دینے کا حکم دیا مگر ہم آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہونے سے پہلے ان پر قبضہ نہ کر سکے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment