Saturday, October 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1459,TotalNo:6110


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
باب
جس کے حساب میں پوچھ گچھ کی گئی تو اسےعذاب ہوگا۔
حدیث نمبر
6110
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ يُجَائُ بِالْکَافِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُقَالُ لَهُ أَرَأَيْتَ لَوْ کَانَ لَکَ مِلْئُ الْأَرْضِ ذَهَبًا أَکُنْتَ تَفْتَدِي بِهِ فَيَقُولُ نَعَمْ فَيُقَالُ لَهُ قَدْ کُنْتَ سُئِلْتَ مَا هُوَ أَيْسَرُ مِنْ ذَلِکَ
علی بن عبد ﷲ ، معاذ بن ہشام، قتادہ، حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں (دوسری سند) محمد بن معمر، روح بن عبادہ، سعید، حضرت انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن جب کافر کولایا جائے گا تو اس سے کہا جائے گا بتاؤ، اگر تمہارے پاس زمین کے برابر سونا ہوتا تو تم اس کو بدلے میں دے کر (عذاب سے) چھٹکارا حاصل کرتے! وہ کہے گا ہاں! تو اس سے کہا جائے گا کہ تم سے اس سے کم مانگا گیا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment