کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ جب وہ لوگ تجارت یا کھیل کی چیز دیکھتے تو اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔
حدیث نمبر
1927
حَدَّثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ سَالِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي جَابِرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَقْبَلَتْ مِنْ الشَّأْمِ عِيرٌ تَحْمِلُ طَعَامًا فَالْتَفَتُوا إِلَيْهَا حَتَّی مَا بَقِيَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا فَنَزَلَتْ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا
طلق بن غنام، زائدہ، حصین، سالم، حضرت جابر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک بار جب ہم لوگ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے، شام سے اونٹوں کا ایک قافلہ غلہ لادے ہوئے آیا لوگ اس کی طرف متوجہ ہوئے، یہاں تک کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ صرف بارہ آدمی رہ گئے تو یہ آیت نازل ہوئی کہ جب لوگ کھیل یا تجارت کی چیز کو دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment