Tuesday, March 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:65, Total Hadith no: 2601

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَخَذَ الرَّايَةَ زَيْدٌ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَهَا جَعْفَرٌ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ فَأُصِيبَ ثُمَّ أَخَذَهَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ غَيْرِ إِمْرَةٍ فَفُتِحَ لَهُ وَقَالَ مَا يَسُرُّنَا أَنَّهُمْ عِنْدَنَا قَالَ أَيُّوبُ أَوْ قَالَ مَا يَسُرُّهُمْ أَنَّهُمْ عِنْدَنَا وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ

یوسف بن یعقوب صفار، اسمٰعیل بن علیہ، ایوب، حمید بن ہلال انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ (غزوہ موتہ کی طرف لشکر روانہ کرنے کے بعد ایک روز) آپ نے خطبہ پڑھنا شروع کیا اس وقت زید نے جھنڈا لیا جو شہید کردیئے گئے، ان کے بعد جعفر نے جھنڈا لیا اور وہ بھی شہید کردئیے گئے ان کے بعد عبدﷲ بن رواحہ نے جھنڈا لیا، انکو بھی شہید کردیا گیا، انکے بعد خالد بن ولید نے بغیر اس کے کہ کوئی ان کو اپنا امیر بنائے جھنڈا لیا اور ان کے ہاتھ پر فتح ہو گئی، آپ نے فرمایا کہ ہمیں اس کی خواہش نہیں کہ وہ ہمارے پاس رہتے یعنی شہید نہ ہوتے اور یایہ فرمایا کہ انہیں اس بات کی ذاتی خواہش نہیں کہ وہ ہمارے پاس رہتے اس عالم میں کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو بہ رہے تھے


کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = شہادت کی آرزو کرنے کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  65
ٹوٹل حدیث نمبر  2601



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment