Friday, March 4, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:120, Total Hadith no: 2656

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ سَمِعَ يَحْيَى بْنَ آدَمَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حِمَارٍ يُقَالُ لَهُ عُفَيْرٌ فَقَالَ يَا مُعَاذُ هَلْ تَدْرِي حَقَّ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ وَمَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّ حَقَّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَحَقَّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يُعَذِّبَ مَنْ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلَا أُبَشِّرُ بِهِ النَّاسَ قَالَ لَا تُبَشِّرْهُمْ فَيَتَّكِلُوا.

اسحاق بن ابراہیم، یحییٰ بن آدم، ابوالا حوص ابواسحق، عمر بن میمون، حضرت معاذ سے روایت کرتے ہیں کہ میں ایک گدھے پر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سوار تھا، آپ کے اس گدھے کا نام عفیر تھا، آپ نے فرمایا کہا اے معاذ! کیا تم جانتے ہو کہ ﷲ تعالیٰ کا حق اس کے بندوں پر کیا ہے، میں نے عرض کیا کہ ﷲ اور اس کا رسول ہی خوب جانتا ہے، فرمایا ﷲ کا حق بندوں پر یہ ہے، کہ اس کی عبادت کریں، اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں اور بندوں کا حق ﷲ پر یہ ہے کہ جو شخص اس کے ساتھ شرک نہ کرتا، اس کو عذاب نہ دے، میں نے عرض کیا میں اس بات کی لوگوں کو بشارت دیتا ہوں فرمایا بشارت نہ دو، ورنہ وہ اسی پر تکیہ کرلیں گے، اور اعمال صالحہ چھوڑ بیٹھیں گے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = گھوڑے اور گدھے کے نام رکھنے کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  120
ٹوٹل حدیث نمبر  2656


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment