Tuesday, March 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:72, Total Hadith no: 2608

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ ح و حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ أُرَاهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَسَخْتُ الصُّحُفَ فِي الْمَصَاحِفِ فَفَقَدْتُ آيَةً مِنْ سُورَةِ الْأَحْزَابِ کُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهَا فَلَمْ أَجِدْهَا إِلَّا مَعَ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ الَّذِي جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهَادَتَهُ شَهَادَةَ رَجُلَيْنِ وَهُوَ قَوْلُهُ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ

ابوالیمان، شعیب، زہری، اسمعیل، برادر اسمعیل، سلیمان محمد بن ابی عتیق، ابن شہاب، خارجہ بن زید سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت کہتے تھے، کہ جب میں نے قرآن مجید متفرق چیزوں پر سے نقل کرکے مصحف میں لکھا، تو ایک آیت احزاب کی مجھے نہ ملی، میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اسے پڑھتے ہوئے سنتا تھا، آخر میں نے اسے صرف خزیمہ انصاری کے پاس پایا، جن کی شہادت کو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے دو مردوں کی شہادت کے برابر قرار دیا تھا، وہ آیت یہ تھی- ( رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ)



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = اﷲ تعالیٰ کا قول کہ مسلمانوں میں بعض وہ مرد ہیں جنہوں نے ﷲ سے کئے ہوئے وعدے کو سچ کر دکھایا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  72
ٹوٹل حدیث نمبر  2608


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment