Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:823,TotalNo:5474

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
کیا انگوٹھی پر تین سطروں میں نقش کنند کرایا جائے
حدیث نمبر
5474
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمَّا اسْتُخْلِفَ کَتَبَ لَهُ وَکَانَ نَقْشُ الْخَاتَمِ ثَلَاثَةَ أَسْطُرٍ مُحَمَّدٌ سَطْرٌ وَرَسُولُ سَطْرٌ وَاللَّهِ سَطْرٌ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَزَادَنِي أَحْمَدُ حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ خَاتَمُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَدِهِ وَفِي يَدِ أَبِي بَکْرٍ بَعْدَهُ وَفِي يَدِ عُمَرَ بَعْدَ أَبِي بَکْرٍ فَلَمَّا کَانَ عُثْمَانُ جَلَسَ عَلَی بِئْرِ أَرِيسَ قَالَ فَأَخْرَجَ الْخَاتَمَ فَجَعَلَ يَعْبَثُ بِهِ فَسَقَطَ قَالَ فَاخْتَلَفْنَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مَعَ عُثْمَانَ فَنَزَحَ الْبِئْرَ فَلَمْ يَجِدْهُ
محمد بن عبد ﷲ انصاری، عبد ﷲ انصاری، حضرت انس رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی ﷲ عنہ جب خلیفہ ہوئے تو مجھے خط لکھا اور مہر کانقش تین سطروں میں تھا، ایک سطر میں محمد دوسری میں رسول تیسری میں ﷲ کالفظ تھا، اور احمد نے مجھ سے اس اضافے کے ساتھ بیان کیا کہ مجھ سے انصاری نے انہوں نے ابوثمامہ سے، انہوں نے انس رضی ﷲ عنہ سے روایت کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی انگوٹھی آپ کے ہاتھ میں رہی، پھرآپ کے بعد حضرت ابوبکر کے ہاتھ میں اور ان کے بعد حضرت عمر رضی ﷲ عنہ کے ہاتھ میں اور پھرجب حضرت عثمان کا زمانہ آیا تو آپ اریس کے کنویں پر بیٹھے ہوئے تھے، انگوٹھی اپنے ہاتھ سے نکال کر اس سے کھیل رہے تھے کہ وہ گرگئی، تین دن تک ہم حضرت عثمان کے ساتھ کوشش کرتے رہے، اس کنویں کا تمام پانی نکلوادیا گیا لیکن وہ انگوٹھی نہ ملی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment